سیف سٹی کا یونیورسٹیز میں سروسز بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد

04-26-2024

(لاہور نیوز) سیف سٹیز اتھارٹی کے زیر اہتمام یونیورسٹیز میں سروسز کی آگاہی بارے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق شرکاء کو ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی ورکنگ، ویمن سیفٹی ایپ اور کرائم سٹاپر سروس بارے بریفنگ دی  گئی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر اریبہ بٹ اور انچارج ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن اقصیٰ فیاض نے سروسز بارے بریفنگ دی۔ سیمینار میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں فراہم کردہ سہولیات بارے بریفنگ دی گئی اور"کرائم سٹاپر" نمبر پر جرائم کی خفیہ اطلاع دینے کے طریقہ کار بارے بتایا گیا،طلباو طالبات کو پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کی ورکنگ بارے بھی بتایا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب پولیس جرائم کی سرکوبی کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کر رہی ہے، ویمن سیفٹی ایپ میں خواتین کیلئے مزید نئے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ شہری جرائم کی خفیہ اطلاع دینے کیلئے کرائم سٹاپر نمبر 033-SAFECITY یعنی 03372332489 پر کال کریں،سیف سٹی ویب سائٹ www.psca.gop.pk پر بھی تصویری یا ویڈیو شواہد کیساتھ خفیہ معلومات دی جاسکتی ہیں۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے مطابق "سیف سٹی کرائم سٹاپر سروس" پر رابطہ کرنے والوں کی شناخت کسی صورت ظاہر نہیں ہوتی، خواتین بروقت امداد اور معلومات کے حصول کیلئے ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کریں۔