لاہور کا فضائی آلودگی میں دوسرا نمبر، بارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی

04-26-2024

(ویب ڈیسک) بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

شہر لاہور کا موسم مطلع جزوی طور پر ابر آلود  اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹے کے دوران موسم میں نمایاں تبدیلیاں متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 185ریکارڈ کی گئی ہے۔ یو ایس قونصلیٹ 246،سید مراتب علی روڈپر آلودگی کی شرح 191ریکارڈ    کی گئی ہے۔ کل سے 29اپریل تک شہر میں بارش برسانے والے سسٹم کی انٹری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔   ملتان میں آج مطلع ابر آلو د رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی ملتان میں آج تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ملتان میں درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔  کم سے کم درجہ حرارت25 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کاتناسب41 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں آلودگی کی مجموعی شرح58  ریکارڈ کی گئی  ہے۔