پٹرول، ڈیزل سستا ہونے کا امکان
04-26-2024
(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں بھی ڈیزل، پٹرول سستا ہونے کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پٹرول 1.86 ڈالر سستا ہو کر107.16 ڈالر فی بیرل ، ڈیزل 4.30 ڈالر کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں بھی پٹرول کی قیمت میں 5 روپے تک اور ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔