مریم نور کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

04-26-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ مریم نور نے جلد ننھے مہمان کی آمد کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مریم نور نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ماں یا باپ کے ہاتھ میں بچے کے چھوٹے پاؤں دکھائے گئے ہیں۔ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے ’’ستمبر 2024‘‘ یعنی اداکارہ کے گھر ننھنے مہمان کی آمد پانچ ماہ بعد ہوگی اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اُنہیں مبارکباد دی جارہی ہے اور ساتھ ہی اس جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔ ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مریم نور سال 2022 میں اسماعیل بٹ نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ واضح رہے کہ مریم نور نے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں زونی کا کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، علیزے شاہ، خالد انعم، صبا فیصل، عالیہ علی ودیگر شامل تھے۔