روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

04-26-2024

(لاہور نیوز) امریکی کرنسی کی روز بروز بڑھتی قیمت سے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 7 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران  انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 61 پیسے کا اضافہ ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔