پی ٹی آئی کا مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف آج احتجاج

04-26-2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف آج لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ ادھر پی ٹی آئی ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے گھروں اور دفاتر پر پولیس چھاپے ماررہی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی ریلیاں روکنے کے لیے پولیس کی کارروائیاں رات سے جاری ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں دھاندلی اور عام انتخابات میں"مینڈیٹ کی چوری" کا الزام لگاتے ہوئے آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔