ابرار الحق کا 'کیٹ' کے ساتھ کام سے انکار کا انکشاف

04-26-2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے بالی ووڈکی "کیٹ " کترینہ کیف کیساتھ کام سے انکار کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں ابرارالحق نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ پوڈ کاسٹ کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے بالی ووڈ کی جانب سے متعدد پیشکشیں موصول ہوئی ہیں، مجھے سانگ البمز کے ساتھ ساتھ فلموں کی آفرز بھی ہوئیں۔ ابرار الحق نے بتایا کہ انہیں  کترینہ کیف کے ساتھ ایک فلم کی پیشکش بھی ہوئی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا جبکہ ان کے دوستوں نے انہیں اسے لینے کے لئے دباؤبھی ڈالا تھا۔ انکار کی وجہ بتاتے ہوئے گلوکار کا کہنا تھا ایک تو یہ کہ میں معاہدے کی شرائط کو سمجھ نہیں پا رہا تھا، دوسرا یہ کہ میں ایسی جگہ پر کام نہیں کر سکتا  جہاں اظہار رائے کی آزادی کا کوئی آپشن نہ ہو، اس لیے  میں نے کترینہ کیف کے ساتھ فلم بھی نہیں کی۔