فلم ’’نو لو نو ٹینشن ‘‘پنجاب فلم سنسر بورڈ سے پاس

04-26-2024

(ویب ڈیسک) فلم ’’نو لو نو ٹینشن‘‘ کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کردیا۔

فلم 3 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں سیف خان ،آغا ماجد ، قیصرپیا، شاہد خان ، ثوبیہ مہر اور مہک نور سمیت دیگر شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق فلم عید پر ریلیز ہونا تھی لیکن فلم کے تکنیکی کام ہونا باقی تھے ۔ فلم کے ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک اور پرڈیوسر جونی ملک ہیں۔