ڈی آئی جی آپریشنز کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات نہ ہو سکی
04-26-2024
(ویب ڈیسک) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کی چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ملنے کی خواہش پوری نہ ہوسکی ۔
ذرائع کے مطابق ایک پولیس افسر نے ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان سے ملاقات کروانے کے لئےچیف جسٹس سیکرٹریٹ سے رابطہ کیا اورڈی آئی جی آپریشنز کی چیف جسٹس سے ملاقات کی درخواست پہنچائی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کو ملاقات کے لئے وقت نہیں دیا ۔ ڈی آئی جی کی چیف جسٹس سے چیمبر میں ملاقات کے لئے اجازت نہ ملنے پر پولیس آفیسر واپس لوٹ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ہائی کورٹ کے دیگر ججز سے چیمبر میں ملاقات کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی کو ججز سے ملنے کی کوششیں کرنے کی بجائے اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے۔