عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹسں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو ان فالو کردیا

04-26-2024

(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر کے سب کو ان فالو کردیا۔

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر خاصے متحرک تھے اور وہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز یہاں شیئر کرتے تھے تاہم اب اچانک انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کردہ تمام مواد ڈیلیٹ کردیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے سب کو سوشل میڈیا ایپ سے ان فالو بھی کردیا ہے جس کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی البتہ اس حوالے سے ایک بار پھر قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔