پارٹی کو عوامی سطح پر متحرک کیا جائے: نواز شریف، (ن) لیگ کا ہنگامی اجلاس آج طلب

04-26-2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر پارٹی کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے دورے پر موجود سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور آج بروز جمعۃ المبارک کو پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے تنظیمی امور اور نواز شریف کی صدارت کے حوالے سے معاملات زیرغور لائے جائیں گے، پارٹی کے ایجنڈے میں وفاقی اور پنجاب کابینہ میں ممکنہ توسیع بھی شامل ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نواز شریف نے رانا ثناء اللہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو عوامی سطح پر دوبارہ متحرک کیا جائے، نواز شریف نے پنجاب میں تنظیمی عہدوں اور حکومتی عہدوں کی رپورٹ بھی لینے کی ہدایت کی۔