پاکستان ہاکی فیڈریشن کا معاملہ ایف آئی ایچ کے حوالے کردیا گیا
04-25-2024
(لاہورنیوز) وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا معاملہ ایف آئی ایچ طے کرے گی۔
وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ایف کا معاملہ ایف آئی ایچ کے حوالے کردیا ہے جس کو ایف آئی ایچ تسلیم کرے گی ہم اسکو مانیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی ایچ اگلے چند دنوں میں دونوں پارٹیز کے دستاویزات دیکھ کر فیصلہ کرے گی، فی الحال دونوں گروپس کے ہاکی کیمپ کو ایک کردیا گیا ہے۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ دونوں گروپس کے پلیئرز اسلام آباد میں کیمپ کریں گے، کل اور پرسوں دوبارہ ٹرائلز ہوں گے ، ٹرائلز کے سلیکشن بورڈ کو رولینٹ اولٹمینز ہیڈ کریں گے۔