لاہور میں 100 سے زائد خواتین کی کار، موٹرسائیکل اور سکوٹی چلانے کی تربیت مکمل

04-25-2024

(لاہور نیوز) لاہور میں 100 سے زائد خواتین نے کار، موٹرسائیکل اور سکوٹی چلانے کی تربیت حاصل کر لی۔

اس حوالے سے آبشار ڈرائیونگ سکول جیل روڈ میں شاندار تقریب ہوئی، ایس پی ملک اکرام نے پاس آؤٹ ہونے والی خواتین میں اسناد تقسیم کیں، 100 سے زائد خواتین کو کار، موٹرسائیکل اور سکوٹی چلانے کی تربیت دی گئی۔ ایس پی ملک اکرام نے تقریب سے خطاب میں کہا ڈرائیونگ کورس میں خواتین کو الیکٹریکل اور مکینیکل ورک بارے بھی تفصیلی بتایا گیا۔ ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین نے کہا کہ پولیس ڈرائیونگ سکول کا ماحول بہت زبردست تھا۔ ڈرائیونگ سکول میں ویمن آن ویل پراجیکٹ کے تحت خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی مفت تربیت دی جا رہی ہے۔