شہر کی یونین کونسلز کو سیوریج اور واٹر سپلائی کے فنڈز نہ مل سکے

04-25-2024

(لاہور نیوز) شہر کی ایک سو سے زائد یونین کونسلز کو سیوریج اور واٹر سپلائی کے فنڈز نہ مل سکے۔

شہر کے گلی محلوں میں ترقیاتی کام کروانے میں بڑی رکاوٹ بن گئی، ایل ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ کو مزید ٹینڈرز لگانے سے روک دیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کو فنڈز سے مشروط کر دیا، یونین کونسلز میں پی سی سی، سیوریج اور واٹر سپلائی کے کام کرنے سے پہلے جی آئی ایس اور تصاویر بھی حاصل کی جائیں گی۔