نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی

04-25-2024

(لاہور نیوز) نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی، تمام نجی اداروں کے نام میں استعمال ہونے والا لفظ نیشنل ختم کروانے کی ہدایت کر دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے نئی یونیورسٹی کے قیام کے اعلان کے بعد منظوری دی، وزیر اعظم کی ہدایت پر تمام وزارتوں اور اداروں کو بھی فیصلے کے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ وزارتیں اور ادارے نجی شعبے کو کمپنیوں اور اداروں کیلئے لفظ نیشنل کا استعمال فوری رکوانے کی ہدایت دی گئی ہے، نجی یونیورسٹیوں اور کمپنیوں میں کوئی بھی ایسا لفظ استعمال نہ کیا جائے جس سے سرکاری ادارے کا تاثر ملے۔ دوسری جانب کابینہ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور اداروں سے عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی۔