سابق ویمن کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

04-25-2024

(لاہورنیوز) پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کےمطابق بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے، انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔32 سالہ بسمہ معروف نے کہا ہے کہ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے، کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ، یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں، فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا جس پر میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔