پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

04-25-2024

(لاہور نیوز) پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کا آغاز 7 بجکر 30 منٹ پر ہوگا، کیویز کیخلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف  چوتھے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بابراعظم ، صائم ایوب، عثمان خان ، فخر زمان ، افتخار احمد، شاداب خان ، عماد وسیم ، اسامہ میر ، عباس آفریدی، محمد عامر اور زمان خان شامل ہیں۔ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ بھی لاہور میں ہی 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔