سگیاں پل کے قریب سلنڈرز کی دکان میں آگ لگ گئی
04-25-2024
(لاہور نیوز) سگیاں پل کے قریب سلنڈرز کی دکان میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کی وجہ سے سلنڈرز کی دکان اور بلڈنگ لپیٹ میں آ گئی۔
آگ پر قابو پانے کے لئے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، ریسکیو 1122 کو آگ کی شدت کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔