چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا جہلم میں خاتون ٹیچر کا بچے پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس

04-25-2024

(لاہور نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے جہلم میں خاتون ٹیچر کا بچے پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی ٹیم کو تشدد کا شکار بچے اور اس کے لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کر دی گئی۔ چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے جہلم میں خاتون ٹیچر نے کاپیاں نہ لانے پر بچے کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، طالب علم کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، پولیس نے خاتون ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، تشدد کا شکار بچے کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔