سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے: صنم جنگ

04-25-2024

(ویب ڈیسک) امریکہ منتقل ہونے والی معروف اداکارہ صنم جنگ نے رومانس کا مطلب بتا دیا۔

ایک انٹرویو میں صنم جنگ نے کہا کہ ویسے تو اپنی محبت کے اظہار کے بہت سے طریقے ہوتے ہیں اور ان کی محبت کی تعریف ان کے شوہر قسام کے لیے بہت مختلف ہے۔ صنم نے کہا کہ جب ان کے شوہر گھر کی صفائی کرتے ہیں تو یہ ان کے لیے رومانس ہوتا ہے۔ وہ پھولوں اور چاکلیٹ رومانس سے محبت کرتی ہے لیکن سادہ چیزوں میں انہیں رومانس زیادہ متاثر کرتا ہے۔ واضح رہے صنم جنگ شادی کے بعد گزشتہ سال جولائی میں اپنے شوہر قسام جعفری اور بیٹی الایا جعفری کے ہمراہ امریکا منتقل ہوگئی ہیں۔