سارہ خان کی شوہر کے ہمراہ رومانوی تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز
04-25-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان کی شوہر فلک شبیر کے ہمراہ رومانوی تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
حال ہی میں معروف پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان کے ہمراہ رومانوی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔ مذکورہ تصاویر میں سارہ خان نے نیلے پرنٹ والی سفید شرٹ کے ساتھ سفید پینٹ زیب تن کررکھی ہے جبکہ فلک شبیر نے سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ کا انتخاب کیا۔ فلک شبیر کی جانب سے جاری کی گئی ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین محبت کی برسات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔