فواد عالم کی ویڈیو پر مایا علی کا کمنٹ وائرل

04-25-2024

(ویب ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی ویڈیو پر اداکارہ مایا علی کا کمنٹ وائرل ہوگیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گزشتہ روز ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے لاس اینجلس میں منعقدہ ایک تقریب کی ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں فواد عالم کو لمبے بالوں اور منفرد انداز میں سٹیج پر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فواد عالم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’لاس اینجلس میں زبردست تقریب منعقد ہوئی، تقریبات 2009 سے زیر التوا تھیں، انہوں نے بتایا کہ تقریب میں یونس خان، مصباح الحق، کامران اور عمر گل بھی شریک تھے۔‘ ویڈیو پر معروف اداکارہ مایا علی نے لکھا کہ ’یہ انداز‘ اس کے ساتھ ہی نے فائر ایموجی بھی بنائی۔ کرکٹر کے منفرد انداز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ان کے نئے انداز کی تعریف کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین فواد عالم کو ساؤتھ انڈین اداکار الو ارجن اور کے جی ایف سٹار یش سے ملا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فواد عالم نے 19 ٹیسٹ، 38 ون ڈے  اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جبکہ وہ 2009 کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔ اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ فواد عالم ریٹائرمنٹ لے کر امریکا منتقل ہو رہے ہیں تاہم کرکٹرز نے ان خبروں کی تردید کردی تھی۔