برائلر ،بیف،مٹن کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ گئیں

04-25-2024

(ویب ڈیسک) شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج برقرار ہے ۔ پروٹین کا سستا سورس ،چکن بھی سستا نہیں ہو سکا۔

برائلر صافی مرغی بھی 700 روپے تک فروخت ہونے لگی۔ مٹن سرکاری قیمت 1600 کی بجائے 2400 روپے فی کلوگرام فروخت ہورہا ہے۔  مٹن لیگ2700 روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جارہی ہے۔ بیف قیمہ 1000 روپے اور کٹے اور بچھڑے کا گوشت 1000 سے 1200 روپے فی کلوگرام ہے ۔ دودھ اور دہی کی بھی مناسب قیمتوں پر دستیابی کو یقینی نہ بنایا جاسکا۔