منیب کے بعد اہلیہ ایمن کو بھی دبئی کا گولڈ ویزہ مل گیا

04-25-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایمن خان کو متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کا گولڈن ویزہ مل گیا۔

حال ہی میں اداکارہ ایمن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ انہیں امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا ہے۔ اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں شاندار استقبال اور غیر معمولی مہمان نوازی پر اماراتی حکام کی تعریف بھی کی۔ خیال رہے کہ اداکارہ اپنے شوہر اداکار منیب بٹ کے ساتھ کام اور تفریح کے لیے اکثر دبئی جاتی رہتی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اماراتی حکومت کی جانب سے اداکارہ کے شوہر منیب بٹ کو بھی گولڈ ویزہ فراہم کیا گیا تھا۔