لاہور سمیت پنجاب بھر کے متعدد ہسپتالوں میں مستقل ایم ایس تعینات
04-25-2024
(لاہور نیوز)صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کے متعددہسپتالوں میں مستقل ایم ایس تعینات کردیئے گئے۔
لاہور کے جنرل، گنگارام، سروسز، شاہدرہ ودیگر ہسپتالوں میں مستقل ایم ایس تعینات کیے گئے ۔ ڈاکٹر شعیب اسلم کو ایم ایس پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی تعینات کردیاگیا، ڈاکٹر عمر اسحاق کو ایم ایس پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز، ڈاکٹر اختر گجر کو ایم ایس میاں منشی ہسپتال، ڈاکٹر مدبر ریحان کو ایم ایس سروسز ہسپتال تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فریاد ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال، پروفیسر معین الدین ایم ایس سرگنگارام ہسپتال ،مصباح لیاقت ایم ایس مزنگ ہسپتال اور ڈاکٹر محمد ریاض ایم ایس نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ڈاکٹر صوبیہ جاوید کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح گوجرانوالہ، بہاولپور، رحیم یارخان، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ڈی جی خان کے ہسپتالوں میں بھی مستقل ایم ایس کی تعیناتیاں کی گئیں، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ایم ایس کی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔