جوہر ٹاؤن: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

04-25-2024

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں شاہ دی کھوئی کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جوہر ٹاؤن میں شاہ دی کھوئی کے قرئب نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کو ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملنے والی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ، نامعلوم شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی ہے۔