جناح ہسپتال کی اکیلی سی ٹی سکین مشین بھی خراب، مریض پریشان
04-25-2024
(ویب ڈیسک) جناح ہسپتال کی اکیلی سی ٹی سکین بھی مشین خراب ہوگئی ۔
سی ٹی سکین مشین خراب ہونے سے مریضوں کیلئے تشخیصی ٹیسٹ کی سہولت ناپید ہوگئی، سی ٹی سکین کیلئے مریض دربدر اور پرائیویٹ لیبز سے رجوع کرنے پر مجبور ہوگئے۔ سی ٹی سکین مشین خراب ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی میں شدید علالت اور ہیڈ انجری کے ساتھ آنے والےمریض سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ایک سی ٹی سکین مشین پہلے ہی ناکارہ ہوچکی تھی، دوسری بھی خراب ہوگئی۔ سی ٹی سکین مشین کے پارٹس بیرون ملک سے منگوانے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔