مائیکل بریسویل نے پاکستان کو کرکٹ کیلئے بہترین ملک قرار دیدیا
04-24-2024
(لاہورنیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لئے بہترین ملک ہے، خوش قسمت ہیں کہ پاکستان میں بہت ساری کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ پاکستان میں اچھی لرکٹ کھیلنے آئے ہیں، سیریز کا رزلٹ بہت اہم ہے، پچھلے میچ کی جیت سے کافی کانفیڈنس ملا ہے، امید ہے اگلے میچ میں مزید بہتر پرفارم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں پاکستان میں بہت ساری کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا ،یہاں آکر کرکٹ کے متعلق بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے یہاں کرکٹ کے حوالے سے تمام سہولیات بہت بہترین ہیں۔ کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ بابر کے خلاف رنز روکنے کی کوشش کرتا ہوں، جس کی وجہ سے کامیابی ملی لیکن بابر اعظم پاکستان کی ٹیم کے بہت بہترین اور اچھے کھلاڑی ہیں، چیپ مین نے نیوزی لینڈ کی طرف سے دوسرے میچ میں بہت زبردست اننگز کھیلی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاحال بہت ہی بہترین سیریز دیکھنے کو ملی ہے، آئندہ آنے والے میچ بھی امید کرتے ہیں بہترین ہوں گے، پاکستان کرکٹ کےلئے بہترین ملک ہے، پاکستان نے آنے والے سال میں چیمپئنز ٹرافی کی نمائندگی بھی کرنی ہے۔