پاکستانی مکئی کی برآمدات کی کیا صورتحال ہے؟جانئے

04-24-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو جولائی 2023 سے فروری 2024 کے دوران 324 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 10 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 195 فیصد کی متاثر کن نمو کو ظاہر کرتی ہے، پاکستانی مکئی کی بڑی منڈیوں میں ویتنام، ملائیشیا ، کوریا اور عمان شامل ہیں۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) نے محکمہ زراعت پنجاب کے ساتھ مل کر مکئی کی پیداوار اور مکئی کی پیداوار کے اہم خطوں میں برآمدی مواقع کے بارے میں آگاہی سیمینار منعقد کرنے کیلیے ایک فعال اقدام کا آغاز کیا ہے۔