کیا آپ جانتے ہیں بچوں کے باقاعدگی سے ناخن نہ کاٹنے سے کن مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

04-24-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے بچوں کے باقاعدگی سے ناخن نہ کاٹنے کی وجہ پیدا ہونے والے ممکنہ مسائل سے آگاہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہنا تھا کہ  لمبے ناخن بچوں کی جلد میں جلن کا باعث بن سکتے ہیں خاص طور پر چہرے کے ارد گرد اور دیگر حساس جگہوں پر جبکہ بچے نادانستہ طور پر اپنی جلد کو لمبے ناخنوں سے کھرچ سکتے ہیں یا رگڑ سکتے ہیں جس سے لالی، سوزش اور تکلیف ہوتی ہے۔ اسی طرح گندگی، بیکٹیریا اور دیگرجراثیم لمبے ناخنوں کے نیچے جمع ہو سکتے ہیں جس سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ  بچے اپنی انگلیاں اپنے منہ میں لے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں جراثیم منہ یا جسم کے دوسرے حصوں میں منتقل ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ جب ناخن طویل وقت تک نہ کاٹے جائیں تو یہ ارد گرد کی جلد میں بڑھنا شروع ہوجاتے ہیں۔یہ درد، سوجن اور انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں اگر فوری طور پر توجہ نہ دی جائے۔