پُرانی روایات کو برقرار رکھیں گے، ہراسمنٹ پر زیرو ٹالرنس ہو گی: ڈاکٹر شازیہ بشیر

04-24-2024

(لاہور نیوز) جی سی یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلر ڈاکٹر شازیہ بشیر کا کہنا ہے کہ ویژن جی سی یونیورسٹی کا مقام بحال کرنا ہے۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی 160 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر تعینات ہو گئی، ڈاکٹر شازیہ بشیر نے چارج سنبھال لیا۔ لاہور نیوز /دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا انہیں یہ عہدہ ملنا تمام خواتین کے لئے اعزاز ہے، یہ فیصلہ خواتین کو بااختیار بنانے کی طرف ایک قدم ہے اور ظاہر کرتا ہے خواتین مردوں سے پیچھے نہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اُترنے کی کوشش کروں گی۔ ڈاکٹر شازیہ بشیر نے کہا کہ وہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا مقام بحال کریں گی، پُرانی روایات کو برقرار رکھا جائے گا اور ہراسگی کے معاملے پر زیرو ٹالرنس ہو گی۔ ڈاکٹر شازیہ بشیر کا مزید کہنا تھا کہ ہراسگی کے کیسز کو سنڈیکیٹ میں پیش کیا جائے گا  اور قصور واروں کو قانون کے مطابق سزائیں ملیں گی۔