اداکار یاسر حسین کا شادی کے بعد اپنا ایک اپارٹمنٹ اپنی اہلیہ اقرا عزیز کے نام کرنے کا انکشاف

04-24-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے بعد اپنا ایک اپارٹمنٹ اپنی اہلیہ اقرا عزیز کے نام کردیا تھا۔

اپنے ایک انٹرویو میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار یاسر حسین کا ماضی کاقصہ سناتے ہوئے  کہنا تھا کہ ایک دوست تھے میرے جنہیں میں نے بتایا کہ شادی کے بعد اپنا ایک اپارٹمنٹ میں نے اقرا کے نام کردیا تو وہ بہت حیران ہوئے انہوں نے ڈھکے چھپے الفاظوں میں کہا اگر چھوڑ گئی تو؟ جس پر انہیں جواب دیا کہ بیوی ہی چھوڑ گئی تو اپارٹمنٹ کا کیا کروں گا؟ اداکار نے کہا کہ  ہماری شادی سے قبل اقرا نے پوچھا تھا کہ آپکا اپنا گھر ہے؟جس پر میں نے حامی بھری تھی، حالانکہ وہ ایک کمرے کا گھر اسلام آباد میں تھا! شادی کے بعد اہلیہ لے نہیں رہی تھی تاہم زبردستی اُسکے نام کردیا تھا۔یاسر حسین کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ایسے شوہر دیکھے ہیں جنہوں نے اپنی بیویوں کو بہت سپورٹ کیا ہے،اقرا سے بڑھ کر تو میرے لیے کوئی بھی نہیں ہے بلکہ میرا بچہ بھی اُسکے بعد آتا ہے۔