قطرانٹرنیشنل جونئیرسکواش چیمپئن شپ :دو پاکستانی بھائی ناک آوٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے
04-24-2024
(لاہورنیوز) قطر انٹرنیشنل جونئیر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 2 بھائی عبداللہ زمان اور ریان زمان ناک آوٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
پاکستان کے عبداللہ زمان اور ریان زمان کی قطر انٹرنیشنل جونئیر سکواش چیمپئن شپ میں اہم کامیابی ، عبداللہ زمان انڈر-15 کے کوارٹر فائنل میں جبکہ ریان زمان انڈر-11 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔عبداللہ زمان امریکی کھلاڑی کو سٹریٹ گیمز سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچے، عبداللہ کی کامیابی کا سکور گیارہ۔ آٹھ ، گیارہ ۔چھ اور گیارہ ۔چھ رہا۔ ریان زمان نے کوارٹر فائنل میں مصرکے کھلاڑی کو 1-3 سے شکست دی ، ریان زمان کی کامیابی کا سکور نو - گیارہ ، گیارہ - چھ، گیارہ - چھ اور گیارہ- نو رہا۔دونوں بھائی سابق چیمپئن منصور زمان کے صاحبزادے اور قمر زمان کے پوتے ہیں ، عبداللہ زمان کی عمر 14 سال اور ریان زمان کی عمر 8 سال ہے۔