ٹائر جلا کر ایندھن بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف آپریشن، 5 فیکٹریاں مسمار
04-24-2024
(لاہور نیوز) ٹائر جلا کر ایندھن بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف رُوڈا نے آپریشن کرتے ہوئے 5 فیکٹریاں مسمار کر دیں۔
ہائیکورٹ کے حکم پر ہونے والے آپریشن میں رُوڈا، ماحولیات اور انتظامی افسران نے شرکت کی، رُوڈا نے پائیرولیسس پلانٹ کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رُوڈا حدود میں دوبارہ پائیرولیسس پلانٹ لگانے پر سخت کارروائی ہو گی، راوی شہر میں ماحولیاتی نظام کی بہتری کیلئے اقدام کرتے رہیں گے۔