سینیٹ اجلاس: اعجاز چودھری کی شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈرز کی درخواست جمع
04-24-2024
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے اسیر سینیٹر اعجاز چودھری کی پروڈکشن آرڈرز کیلئے درخواست سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر سید شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سینیٹر اعجاز چودھری کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، سینیٹ اجلاس میں شرکت سینیٹر اعجاز چودھری کا آئینی حق ہے۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ سینیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے جائیں۔