لاہور سے میانوالی جانے والی ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2 مسافر زخمی
04-24-2024
(لاہور نیوز) لاہور سے میانوالی جانے والی ٹرین ماڑی انڈس نشتر آباد سٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئی، حادثے میں 2 مسافر معمولی زخمی ہوئے۔
حادثہ سٹیشن ماسٹر کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا، سٹیشن ماسٹر نے کانٹا تبدیل نہیں کیا جس کے باعث ٹرین پٹڑی سے اتری، تاحال ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی، مسافروں کو سرگودھا سے دوسری ٹرین منگوا کر روانہ کر دیا گیا۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرین کو ہٹانے کیلئے مشینری منگوا لی گئی ہے جلد ٹریک کلیئر کر دیں گے۔