وزیر اعلیٰ کی ہدایات کا مثبت اثر، ٹریفک مسائل میں 60 فیصد تک واضح کمی

04-24-2024

(لاہور نیوز) ٹریفک مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایات کا مثبت اثر ہو گیا۔

مؤثر حکمت عملی سے ٹریفک بھیڑ سے متعلق کالز میں 60 فیصد تک واضح کمی آ گئی، جنوری میں 2 ہزار 679 ، فروری میں ایک ہزار 971 ٹریفک دباؤ سے متعلق کالز موصول ہوئیں، مارچ میں شکایات کی کالز کم ہو کر صرف ایک ہزار 73 تک محدود رہیں۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے ٹریفک بھیڑ سے متعلق کالز میں 60 فیصد تک کمی ٹریفک کے انتظام میں خاطر خواہ بہتری کی نشاندہی کرتی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر ٹریفک روانی میں مزید بہتری کیلئے شب و روز کام جاری ہے۔