روپے کی تنزلی، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
04-24-2024
(لاہورنیوز) انٹربینک میں آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کے بھاؤمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 39 پیسے پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 80 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔