ڈی جی بیت المال کی اولڈ ایج ایمپلائز کی تنخواہیں دو مئی تک ادا کرنی کی یقین دہانی

04-24-2024

(لاہور نیوز) ڈی جی بیت المال نے دو مئی تک اولڈ ایج ایمپلائز کی تنخواہیں ادا کرنی کی یقین دہانی کروا دی۔

اولڈ ایج ایمپلائز کو تنخواہیں نہ ملنے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے کیس کی سماعت کی، عدالتی حکم پر ڈائریکٹر جنرل بیت المال پنجاب آمنہ منیر عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملازمین کو تنخواہوں کیلئے دھکے کھانا پڑ رہے ہیں، چار ماہ سے ان کی تنخواہ کیوں رکی ہوئی ہے؟ ڈی جی بیت المال نے کہا کہ مجھے اس معاملے کے بارے میں تاخیر سے علم ہوا،  2 مئی تک تمام ملازمین کی تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔   جسٹس انوار حسین نے ڈی جی بیت المال سے مکالمہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ آپ یا آپ کے کسی نمائندے کو دوبارہ طلب نہیں کرنا پڑے گا۔ عدالت نے ڈی جی بیت المال کی یقین دہانی پر کیس پر مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔