جانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی ڈیلرز کیلئے لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن 26 اپریل مقرر

04-24-2024

(لاہور نیوز) جانوروں اور پرندوں کا غیرقانونی کاروبار کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔

لاہور میں جانوروں اور پرندوں کا غیرقانونی کاروبار عروج پر ہے، محکمہ وائلڈ لائف حرکت میں آ گیا ، مختلف مارکیٹوں میں کومبنگ آپریشن جاری رکھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف تنویر احمد جنجوعہ کا کہنا تھا جانوروں اور پرندوں کو غیرقانونی رکھنے والے ملزمان کو 15 ہزار روپے تک جرمانہ اور 5 سال قید کی سزا ملے گی۔ ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک نے مزید بتایا جانوروں اور پرندوں کا کاروبار کرنے والوں کے لئے لائسنس بنوانے کی ڈیڈلائن 26 اپریل مقرر کی گئی ہے۔