محمد رضوان کی انجری سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

04-24-2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ہیمسڑنگ انجری کا معاملہ طول پکڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میڈیکل پینل کو محمد رضوان کو اسکین رپورٹ موصول ہوگئی ہے، پینل نے انجری کی نوعیت جانچنے کیلئے برطانیہ میں ڈاکٹرز سے رابطہ کیا ہے۔اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ کرکٹر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے جبکہ جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوسکتے ہیں۔ کیویز کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں رضوان ٹانگ کی انجری کا شکار ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انجری کے باعث ڈاکٹر کا محمد رضوان کو 2 سے 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔