سٹیج اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ،ملزم گرفتار

04-24-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سبزہ زار میں سٹیج اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

لاہور نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج کے مطابق ملزم نے اداکارہ کے گھر کے سامنے کھڑے ہو کر سیدھے فائر کیے۔ اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ ناصر خان نامی شخص اسلحے کے زور پر تعلق استوار کرنے کا خواہاں تھا، وہ چند روز سے اسلحے کے زور پر دھمکا رہا تھا۔ ایس ایچ او سبزہ زار نے ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ کی ہدایت پر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔