وقت کی پابندی نہ کرنے پر لاہور کے تمام تھیٹرز ہال کو وارننگ
04-24-2024
(ویب ڈیسک) سٹیج مانیٹرنگ ٹیم نے لاہور کے تھیٹر ہالز کو ڈراما اوقات کی عدم پابندی پر وارننگ جاری کر دی ۔ رپورٹ ڈی سی لاہور کو بھجوا دی گئی۔
سٹیج مانیٹرنگ ٹیم نے شہر لاہور کے تمام نجی تھیٹر ہالز کو مانیٹر کیا اور ڈراما اوقات کی پابندی نہ کرنے پر وارننگ جاری کی ۔ کہا گیا ہے کہ تمام تھیٹر ہالز ڈراما اوقات کی سختی سے پابندی کریں ۔ دوسری جانب پنجاب آرٹس کونسل نے بھی مانیٹرنگ کے لئے اپنے ملازمین کی تعداد بڑھا دی ہے ۔