فضا علی کی ڈانس ویڈیو وائرل
04-24-2024
(ویب ڈیسک) ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر انگریزی گانے کی موسیقی پر ڈانس کرنے کی ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ فضا علی کی ویڈیو کو متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو کمرے میں جینز پینٹ اور شرٹ میں آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کے گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے فضا علی کی ڈانس ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ ہفتے قبل ہی اداکارہ رمضان المبارک میں ٹی وی پر پردے کے ساتھ پروگرام کرتی دکھائی دے رہی تھیں، اب انہیں کیا ہوگیا؟ جہاں صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں بعض مداحوں نے ان کی ڈانس کی تعریفیں بھی کیں اور انہیں اچھی پرفارمر بھی قرار دیا۔ صارفین نے لکھا کہ اگر فضا علی فلموں میں کام کرتیں اور انہیں فلموں میں گانے دیے جاتے تو وہ بولی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین سے بہتر پرفارمنس کرسکتی ہیں۔