سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم، 72 ہزار پوائنٹس کی حدبھی عبور
04-24-2024
(لاہور نیوز) نئی حکومت کی تشکیل کے بعد کاروباری طبقے کا اعتماد ہوا ہے، سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 72 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا، سٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار 55 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 72 ہزار 414 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 74 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 71 ہزار 359 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔