پاکستانی باکسر روما یوسف نے پروفیشنل باؤٹ میں تھائی حریف کو ہرا دیا

04-24-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی خاتون باکسر روما یوسف نے پروفیشنل باؤٹ میں شاندار کامیابی حاصل کرلی۔

روما یوسف نے تھائی لینڈ کی سوفیتا نیوتراکوک کو شکست دی۔ پاکستانی باکسر نے چار راؤنڈز کا مقابلہ دو راؤنڈز میں جیت لیا۔ یہ پاکستان سے باہر روما کی تیسری پروفیشنل باؤٹ تھی۔ ان کو پچھلی دو باؤٹس میں سے ایک میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی تھی۔ 24 سالہ روما اگلے ماہ تھائی لینڈ میں ہی تھائی باکسر پھاکامات سیوپسودا سے مقابلہ کریں گی۔