انگلینڈ ویمن فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان کا دورہ شامل نہ ہونا سمجھ سے باہر ہے: ہیدر نائٹ

04-24-2024

(ویب ڈیسک) برطانوی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیدر نائٹ نے کہا ہے کہ سمجھ سے باہر ہے کہ انگلینڈ ویمن ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان کا دورہ کیوں شامل نہیں ہے۔

برمنگھم میں پاکستانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے وہاں جاکر کھیلنے سے دلی خوشی ہوگی لیکن دورہ پاکستان شامل نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انگلش کپتان ہیدر نائٹ کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ پاکستان ویمن ٹیم کا دورہ انگلینڈ ہوگا، پاکستان ویمن ٹیم نے کافی بہتر نتائج دیے ہیں، پاکستان کیخلاف سیریز کو بالکل آسان نہیں لیں گے۔ ہیدر نائٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی کپتان ندا ڈار اور فاطمہ ثنا سے دوستی ہے، میرے آل ٹائم فیورٹ وسیم اکرم ہیں۔