پی ایس بی نیشنل کوچنگ سنٹرکراچی کی جدید طرزتعمیرکا فیصلہ

04-24-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ ( پی ایس بی) نیشنل کوچنگ سنٹر کراچی کو جدید طرز پر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

کھیلوں کی جدید سہولیات کی فراہمی دو مرحلوں میں مکمل کی جائیگی ، تعمیر کے بعد کوچنگ سنٹر کیسا لگے گا؟  تھری ڈی ماڈل سامنے آگیا۔ پہلے مرحلے میں دو نئے گراؤنڈز، ری ہیبلیٹیشن (rehabilitation ) سنٹر اور دو ہاسٹلز تعمیر کئے جائینگے جبکہ دوسرے مرحلے میں نیا ٹارٹن ٹریک ، سوئمنگ پول اور فٹبال کی مصنوعی گراس لگائی جائیگی۔ پہلے مرحلے کے منصوبے پر 39 کروڑ 78 لاکھ روپے لاگت آئیگی ، نیشنل کوچنگ سنٹر میں ملک کا پہلا فائیو اے سائیڈ ہاکی سٹیڈیم تعمیر کیا جائیگا ، جدید طرز کا فٹبال سٹیڈیم بھی منصوبے میں شامل ہے ۔ ہاکی اور فٹبال سٹیڈیمز کی تعمیر پر 17 کروڑ روپے لاگت آئیگی ، انڈور جمنازیم ، بیڈمنٹن ہال ، ہاسٹلز کی تعمیر ، ری ہیبلیٹیشن سنٹر منصوبے میں شامل ہیں ، نئے آفس کی تعمیر ، ٹریک پر آٹھ نئے فلڈ لائٹس ٹاور بھی نصب کئے جائینگے۔  نئے روڈز بھی تعمیر کئے جایئنگے جبکہ ان منصوبوں پر 22 کروڑ 78 لاکھ روپے خرچ ہونگے ، یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوگا۔