ہاکی فیڈریشن کی دو دھڑوں میں تقسیم، حکومت کا معاملات طے کرنیکا فیصلہ

04-24-2024

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں دو دھڑوں کے معاملات طے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان کا قومی کھیل ہاکی اس وقت تشویش ناک صورتحال سے دوچار ہے اور ملک میں اس وقت بیک وقت دو فیڈریشنز موجود ہیں، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ایک کیمپ کراچی اور دوسرا اسلام آباد میں لگا ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو میں رانا مشہود کا کہنا تھاکہ ہاکی میں دو دھڑوں کی صورتحال افسوسناک ہے، 25 اپریل کو دونوں فیڈریشنز کے نمائندوں کو اسلام آباد طلب کیا ہے لہٰذا توقع ہے کہ حکومت کے پلیٹ فارم پر قومی کھیل کا مسئلہ طے کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس فیڈریشن کے ساتھ کھڑی ہوگی جس کے ساتھ ڈیپارٹمنٹ ہوں اور جو آئین کے مطابق ہوگی۔