قومی اسمبلی کا اجلاس آج، صدر مملکت کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پیش ہوگی
04-24-2024
(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہو گا، اجلاس میں صدر آصف زرداری کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پیش کی جائے گی۔
آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، ایوان میں ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین پر تجاوزات کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی مصدقہ نقل ایوان میں پیش کریں گے جبکہ صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک بھی ایوان میں پیش کی جائے گی، مہنگے ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا جائے گا۔